سوات ( داود خان سے ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری وسابق ایم پی اے رحمت علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کامیابی حاصل کریں گے ، موجودہ صوبائی حکومت کے کارکردگی سے عوام مایوس ہوچکے ہیں ، ضلع سوات بھر میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں شمولیتی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ شمولیتی اجتما ع سے پارٹی کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پارٹی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھے ۔
1,314 total views, no views today
Comments



