سوات (سوات نیوز رپورٹ ) سوات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کے تقسیم کا عمل جاری ہے ، اس طرح صوبے میں اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورکارکنان بھی مختلف سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے تو دوسری جانب عوام بھی آئندہ عام انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے نام کے لئے انتظار کررہے ہیں ۔ اس حوالے سے سوات نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے پارٹی ٹکٹس کے حوالے سے کہا کہ ابھی تک کوئی بھی حلقے کے لئے فائنل اعلان نہیں کیا گیا تا ہم ٹکٹس کے تقسیم پارٹی کے پارلیمانی کمیٹی کریں گے اور اس میں کچھ مہینے لگیں گے ۔
1,412 total views, no views today
Comments



