سوات ، سپیشل پولیس فورس کا برطرف اہلکاراکبر سیدعرف ریمبو اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ اپنی فریاد لیکر میڈیا کے دفتر پہنچ گیا،انصاف کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ میں محلہ شاہدرہ مینگورہ کا رہائشی ہوں اور میرا تعلق ایک معزز اور غریب گھرانے سے ہے 20نومبر 2009ء کو میں بطور سپاہی سپیشل پولیس فورس میں بھرتی ہوا اور اخری ڈیوٹی تک میں نے اپنے فرض کے ساتھ غداری نہیں کی بلکہ میں نے اپنی ڈیوٹی نہایت ایماندار ی اور فرض شناسی سے انجام دی 26
دسمبر 2013ء کو مجھے بغیر کسی اطلاع یا نوٹس کے برطرف کردیا گیا اور میری موء قف تک نہ سنی گئی اور ناہی اس سلسلے میں مجھے کوئی شوکاز نوٹس دیا گیا مجھے غیر قانونی طریقے سے نکا ل دیا گیا جو کہ میرے اور میری غریب فیملی کیساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے میں ایک غریب اور نادار شخص ہوں اور دس افراد کا واحد کفیل ہوں میں نے تقریبا چھ ماہ سے حکام بالا سے درخواست کئے کہ مجھے میرے پوزیشن پر واپس بحال کیا جائے لیکن میری فریاد بھی کوئی نہیں سن رہا او ر میری تما م تر کوششیں رائیگاں گئی لہذا میں ائی جی خیبر پختونخواہ ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ،ڈی ائی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات سے اپیل کرتاہوں کہ میرے مسئلے کے حل کیلئے وہ احکاما ت جاری کریں اور مجھے میرے پوسٹ پر دوبارہ بحال کیا جائے میں اور میرا غریب خاندان ہمیشہ اپ سب کیلئے دعا گورہیں گے۔
484 total views, no views today


