خوازہ خیلہ ، خوازہ خیلہ میں ریڈیو سوات اور اباسین پبلک سکول خوازہ خیلہ کے تعاون سے چاند کی روشنی میں ایک منفرد اور زبردست مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں صوبہ بھر سے نامور شعراء نے شرکت کرکے اپنے دلچسپ کلام پیش کیئے اور حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا ، خوازہ خیلہ میں اپنے نوعیت کے پہلے مشاعرے کے لئے بہترین انتظاما ت کئے گئے ،
مشاعرے میں پروفیسر اباسین یوسفزئی، پروفیسر اقبال شاکر ، پروفیسر نوا ز یوسفزئی، اسلم سالک ، ابراہیم خان شبنم ، محمد حنیف قیس ، ظفر علی ناز، احمد ندیم نسیم، ناصر امین ، شمس الاقبال شمس، عطاء اللہ جان و دیگر نے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ سول انتظامیہ ، کےAAC انوار الحق , AAC شیر عالم خان ، محمد علی خان ، ہدایت اللہ ، ایس ایچ او خوازہ خیلہ، اسسٹنٹ دائریکٹر محمد ادریس، SRSP کے دلدار، شمشیر علی خان ، نامدار خان ایڈوکیٹ ، سوات ادبی الوت، دستار ادبی ٹولنہ، مشال پشتو ادبی ٹولنہ کے شعراء ، علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، اور رات 12 بجے تک مشاعرے سے لطف اندوز ہوتے رہے ، اور مشاعرے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے رہے ۔ ریڈیو سوات اور اباسین پبلک سکول کے انتظامیہ نے تمام شرکاء کا مشاعرے میں شرکت کر نے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
602 total views, no views today


