سوات ،یونیورسٹی آف سوات نے بی اے، بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی 2014 کے سالانہ امتحانات کے لئے داخلوں کا اعلان کر دیا۔یونیورسٹی آف سوات سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے ، بی ایس سی کے ریگولر طلباء 12مارچ تک نارمل فیس کیساتھ داخلہ فارمز جمع کر اسکتے ہیں جبکہ ایم اے ،ایم ایس سی کے طلباء 25 مارچ تک نار مل فیس کے ساتھ اپنا داخلہ فارمزجمع کرا سکتے ہیں۔
بی اے ،بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی کے ریگولر طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ داخلہ فارمز اپنے کالجز کی توسط سے بھیجے جو ہر لحاظ سے مکمل ہو ۔ جبکہ (پرائیویٹ) طلباء کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا داخلہ فارم ایگزامنیشن سیکشن میں جمع کرائیں۔داخلہ فارم کے ساتھ مائیگریشن سرٹیفکیٹ منسلک کرنا لازمی ہے ۔بی اے ،بی ایس سی اور ایم اے، ایم ایس سی کے داخلہ فارم ایگزامینیشن سیکشن کے علاوہ نیشنل بینک مین برانچ سیدو شریف،نیشنل بینک مٹہ، نیشنل بینک بونیراور نیشنل بینک شانگلہ کے مین برانچوں کے علاوہ ذیلی برانچوں پر بھی دستیاب ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے بھی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ میں بھی داخلوں کا عمل شروع ہو گیا ۔ جو نارمل فیس کے ساتھ 25مارچ تک داخل کرایا جاسکتا ہے۔
543 total views, no views today


