سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بائی پاس پر موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہر پھسل گیا، جس پر بیٹھے دو نوجوانوں میں سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، رحیم اباد پولیس کے مطابق فیصل ولد جنت گل سکنہ امانکوٹ اور واجد ولد خان زمین بیٹھے تھے، کہ تیز رفتاری کے باعث فیصل سے موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی اور پھسلنے کی وجہ
سے فیصل اورواجد کو شدید چوٹیں ائی،دونوں زخمیوں کو شدید تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر فیصل ولد جنت گل زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
417 total views, no views today
Comments


