سوات، بے نظیر بھٹوشہید کے61 ویں سالگرہ خاموشی سے گزرگئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے سوات میں کسی قسم کے تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا،پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کا اظہار افسوس۔عظیم لیڈر اور پی پی پی کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا مگر سوات میں کسی بھی قسم کی تقریب منعقد نہ ہوسکی ۔پی پی پی سوات میں عرصہ دراز سے اختلاف اور گروپ بندی کا شکار ہیں
جس کیوجہ سے پی پی پی سوات میں تین حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ، سالگرہ کے موقع پر کسی بھی قسم کی تقریب منعقد نہ ہونے کیوجہ سے نظریاتی کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
330 total views, no views today
Comments


