سوات، اسلام پور کے لوگوں نے پاک فوج کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورپلے کارڈ وبینرزاٹھاکر سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے میاں منیراوردیگر مقررین نے کہاکہ ہم پاک فوج کا بھرپوراندازمیں ساتھ دیں گے کیونکہ پاک فوج اس ملک کامحافظ ادارہ ہے جوہروقت ملکی حفاظت کیلئے تیاررہتا ہے،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ بیشترایک نجی نیوزچینل جیوبندکردیاگیا تھا
جس نے اپنی نشریات میں دفاعی اداروں پرالزامات لگائے تھے مگر اس چینل کو دوبارہ کھول دیاگیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم قدم قدم پر پاک فوج کا ساتھ دیں گے اورملکی بقاکیلئے فوج کے شانہ بشانہ رہیں گے،اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
425 total views, no views today
Comments


