سوات، گل کدہ کے عوام کا ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ، 18 دنوں سے ٹرانسفامر خراب ہے نمائندے اور محکمہ واپڈا حکام ٹھس سے مس نہیں ہورہے ، سو کے وی ٹرانسفارمر کے فراہمی تک گھروں کو نہیں جائیں گے ، ممبران اسمبلی مستعفٰی ہوجائے ، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل گل کدہ نمبر 3 کے عوام نے سابق ناظم رشید اقبال ، حاجی زاہد اقبال ، بخت زادہ ا، شیر خان ، دواخان ، جمروز خان اور عبید خان کے قیادت میں گل کدہ سے پریس کلب اور واپڈا تک احتجاجی جلوس نکالا،
پریس کلب اور واپڈا دفتر کے باہر مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ 18 دنوں سے گل کدہ نمبر 3 کا ٹرانسفارمر خراب ہے اور اسی دوران مقامی ایم پی اے اور واپڈا حکام سے ملاقاتیں کی لیکن تاحال ٹرانسفارمر فراہم نہیں کیا گیا ، ٹرانسفارمر کے خرابی کے وجہ سے علاقہ میں پینے کی پانی کا قلت ہے اور شدید گرمی سے بچے بوڑھے بد حال ہورہے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت میں بھی ہم چندہ جمع کرکے ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ممبران اسمبلی فی الفور مستعفٰی ہوجائے کہا کہ ٹرانسفارمر کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔
469 total views, no views today


