سوات(خورشید علی )جمیعت علمائ اسلام کو چھوڑنے والے حبیب علی شاہ نے اپنا فیصلہ اخری وقت کیوں واپس لے لیا، ذرائع کے مطابق جمعہ کی شب حلقہ پی کے اکیاسی کا ایک وفد حبیب علی شاہ کیساتھ ملاقات کیلئے ان کے حجرے گیا جہاں پر وفد نے ان کی ساری باتین تسلی کیساتھ سنی، اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر حبیب علی شاہ کو پی کے اکیاسی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تو پھر تمام ورکرز جے یوائی کا ساتھ چھوڑ دینگے، اور حبیب علی شاہ جس پارٹی مین شمولیت اختیار کرینگے ورکرز بھی ان کاساتھ دینگے، یہ یقین دہانی کرانے کے بعد حبیب علی شاہ نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے لیا ، جس کے بعد جے یو ائی کے مختلف سوشل پیجز پر حبیب علی شاہ کے حوالے سے پوسٹیں انا شروع ہو گئیں، فیصلہ واپس لینے کے بعد حبیب علی شاہ نے بھی پریس کانفرنس ملتوی کردی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حبیب علی شاہ کو حلقہ پی کے اکیاسی کیلئے متحدہ مجلس عمل اور جے یوائی نے مشترکہ طور پر امیدوار نامزد کیا ہے ۔
1,944 total views, no views today



