مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام) سنٹر منجمنٹ کمیٹی فارم سروس محکمہ زراعت ضلع سوات کے صدر صلاح الدین خان اور جنرل سیکرٹری بخت بلند خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے انکی زراعت میں کامیابی ضروری ہے اسلئے محکمہ زراعت کے افسران فارم سروس کمیٹیاں جو زمینداروں کیلئے کام کرتے ہیں ان کمیٹیوں کو فعال بناکر ضلع سوات میں ایک مضبوط زراعت میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات ایک بہتر زرعی ماحول بنانے کیلئے کافی حد تک وسائل موجود ہے لیکن فعال زرعی کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے تاحال ضلع سوات کی زمیندار کو ریلف نہیں ملا ہے ان کمیٹیوں کو فعال نہ کرنے سے اگر ایک ضلع سوات میں فارم سروس سنٹروں کی پاس موجود ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کسی کام کی نہیں تو دوسری طرف قیمتی جدید مشیندری کی ضائع ہونے کا خدشہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنٹر منجمنٹ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کمیٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات کے پانچ فارم سروس سنٹر وں کی پاس ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے موجود ہے جو اس وقت محکمہ زراعت کے افسران کے طرف سے ضلع سوات اور صوبے میں ان زمینداروں کی کمیٹیوں کو فعال نہ کرنے کی وجہ سے کسی کام کی نہیں ہے حالانکے اس رقم پر زمینداروں کیلئے بیچ کھاد اور خاص کر نرسیاں لگاکر ایک اہم کام ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت فعال کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے ان فارم سروس سنٹروں اور دیگر دفتروں میں موجود جدید اور قیمتی سامان کو خراب ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام زرعی افسران ان زرعی کمیٹیوں کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ انکے تعاون کی بغیر یہ کمیٹیاں غیر فعال رہتے ہیں اسلئے محکمہ زارعت کے افسران ان کمیٹیوں کو فعال کرکے ضلع سوات میں ایک مضبوط زارعت کیلئے عملی کام کریں جو اس وقت بہت ضروری ہے
1,000 total views, no views today


