سوات(خورشید علی )کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ایس پی سمیت تین پولیس افیسرز کے تبادلے کردیئے گئے ، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردی گئی ہے، خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق پولیس افیسرز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں، سوات میں تعینات سی ٹی ڈی کے ایس پی امجد خان کو مردان تبدیل کردیا گیا ،عبدالروف بدر ایڈیشنل ایس پی مردان کو ایس ایس پی کوارڈینیشن سی سی پی پشاور تعینات کردیا گیا ، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سوات حسین بادشاہ کو ایکٹینگ ایس پی مالاکنڈ تعینات کیا گیا ہے، ڈی ایس پی مراد علی کو ڈی ایس پی الرٹ فورس لگا دیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او بشام بشیر احمد کو پولیس ہیڈ کوارٹر شانگلہ تعینات کیا گیا، اکبر حیات کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سوات کے تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے گئے ،ایس ڈی پی او شانگلہ شیر حسن کو تحصیل کبل کیلئے ایس ڈی پی او تعینات کردیا گیا ہے، ائی جی خیبر پختونخوا کے دفتر سے تبدیل ہونے والے افیسرز کے نوٹیفیکشن جاری کردی گئی ہے۔
1,999 total views, no views today



