جمرود: خیبر ایجنسی کے علاقے والو میلہ میں سلنڈر پھٹنے سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔دھماکا جمرود کے علاقے والو میلہ کے ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
944 total views, no views today
Comments


