سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )پاک ارمی کے ذمہ دار نمائندہ گان ،انتظامیہ اور قومی جرگہ کے مشران کے درمیان اہم ملاقات ،عوامی مشکلات پر اظہار خیال ،گزشتہ روز پاک فوج کے ذمہ داران ،کمشنر ملاکنڈ ،ار پی او ملاکنڈ ڈویژن اور سوات قومی جرگہ کے مشران کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سوات میں سیکورٹی چیک پوسٹوں اور دیگر سیکورٹی سے متعلق اقدامات کے نتیجے میں عوام کو درپیش انے والے مشکلات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی ،ملاقات کے دوران سوات قومی جرگے کے مشران کو اگاہ کیا گیا کہ لوگوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے موثر اقدامات کر دئے گئے ہیں اور ائندہ مذید اقدامات بھی کئے جائنگے ،سوات قومی جرگہ کے مشران نے کچھ عوامی مسائل سے کمشنر ملاکنڈ کو اگاہ کیا جس کے فوری حل کی یقین دھانی کرائی گئی ،قومی جرگہ مشران نے پاک فوج اور ڈویژنل انتظامیہ کو سوات میں امن کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
1,351 total views, no views today



