سوات،سوات کے علاقے کالاکوٹ میں بھائی سے غلطی سے بندوق چل جانے سے بہن زدمیں آکر زخمی ہوگئی،طبی امداد کے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردی گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں خیر اللہ ولد محمد ذادہ اپنے گھر میں بندوق سے کھیل رہاتھا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کی بہن مسماۃ فہمیدہ دختر محمد ذادہ گولی کی زدمیں آکر زخمی ہوگئی ،
جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردی گئی ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
482 total views, no views today
Comments


