سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمودنے اپنے آفس میں تھانہ جات کے محرر سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کو ہم فلاحی اور اصلاحی مراکز بنائینگے عوام کی خدمت کو شعار بنانا ہے ، جو بھی تھانہ کو تشریف لائیں انکی ساتھ اچھا رویہ اختیار کرکے انکا مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں، انہوں نے کہا عوام کو اذیت کے بجائے سہولت دینگے ، اذیت صرف مجرموں اور سماج دشمن عناصر کیلئے ہوگی ، تھانہ میں جو بھی آئے ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر اور اچھے اخلاق کا مظاہر ہ کرکے انکا مسئلہ سن لیں، کیونکہ اچھے اخلاق اچھے خاندان سے تعلق کی نشانی ہے اور اسی وقت قانون کے مطابق کروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی محرر کیخلاف شکایت موصول ہوئی تو سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تھانہ کو حجرہ بنانے سے گریز کریں، میں کسی بھی وقت تھانہ جات کا دورہ کروں گا اور حوالات میں بند ملزموں سے تھانہ محرر کے اخلاق کے بارے میں پوچھ کچھ کرونگا۔ اسی دوران محرران کے ٹرن آوٹ چیک کرتے ہوئے پانچ محرران کو اچھے ٹرن آوٹ رکھنے پر 5000روپے نقد انعام سے نوازگیااور اُن کو ہدایت بھی دی کہ اپنا ٹرن آوٹ درست رکھیں اور اپنے ماتحت کو ہیلمٹ ، جیکٹ دوران ڈیوٹی لازمی قرار دیا جائے، اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعام اور ناقص کاکردگی دکھانے والوں کو سزا دینگے ۔
1,748 total views, no views today



