سوات،جماعت اسلامی رحیم آباد کے طرف سے متاثرین شمالی وزیرستان میں نقد کیش تقسیم ،یونین کونسل رحیم آباد میں موجود شمالی وزیرستان کے متاثرین میں جماعت اسلامی کے طرف سے تقسیم رقوم کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آمیر جماعت اسلامی رحیم آبادسردار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یونین کونسل
اور پورے مینگورہ میں موجود متاثرین شمالی وزیرستان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن ہر موڑ پر متا ثرین کے ہر ممکن مدد کرے گی۔یونین کونسل رحیم آباد مینگورہ میں موجود پچاس خاندانوں میں نقد رقوم کی تقسیم امدادی مہم کا آغازہے۔تقریب میں یونین کونسل رحیم آبادکے نائب امیرنوید اللہ نے خطاب کر تے ہوئے کہاکے متاثرین ہمارے بھائی بہن ہے ان کے مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔تقریب میں محمد شعیب ، محمد نواز کاکا خیل(سابق صدر شباب ملی پی کے 80 )نے خصوصی شرکت کی۔
433 total views, no views today


