سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )امیر جماعت اسلا می ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ 7اپریل سراج الحق کے دورہ سوات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔نوجوان پاکستان کے صادق اور امین قیادت کی استقبال کے لئے بے تاب ہیں ۔پی کے 5میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ملوک آبادمیں عمائدین ، معززین اور علماء کے مشترکہ اجتماع اورامان کوٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں تبدیلی کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔ہسپتالوں کی حالت ابتر اور تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے ۔نوجوان مایوس ہوکر تیزی کے ساتھ جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں ۔پی کے 5میں مسلسل شمولیتی پروگرامات جاری ہیں اقتدار میں آکر نوجوانوں کی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ۔ تقریب سے تحصیل کونسلر یوسف علی اور ناظم ویلج کونسل ملوک آباد حاجی سعد اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔
2,646 total views, no views today
Comments



