سلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی داخلی سلامتی سے متعلق امور زیر غور ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ناصر جنجوعہ بھی شریک ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی سے متعلق امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور جاری ہے۔
986 total views, no views today



