مینگورہ، ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ فیکٹری مالکان اشیاء خورد و نوش کی تیاری میں معیاری میٹریل کا استعمال کریں جبکہ متعلقہ حکام فیکٹری مالکان کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کریں ، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی ، بلکہ ہر کام میرٹ اور انصاف سے ہوگا
، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاپڑ بنانے والے کارخانوں کے مالکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاپڑ بنانے والے کارخانوں کے مالکان سے ڈیڈک چیئرمین کو شکایات کی کہ متعلقہ حکام ہمیں بے جا تنگ کررہے ہیں اور ہم پر بھاری جرمانے عائد کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، فضل حکیم خان نے انہیں کہا کہ اپ لوگ پاپڑ کی تیاری میں معیاری اشیاء کا استعمال کریں اور صفائی پر خصوصی توجہ دیں ، انشاء اللہ آپ کے خلاف بے جا کارروائی نہیں ہوگی ۔
544 total views, no views today


