سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پی ٹی آئی کی22سال مکمل ، جنون کی طرف سے سوات میں جشن، مٹھائیاں تقسیم ، 10پونڈوزنی کیک کاٹاگیا، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سعیدخان نے تحریک انصاف کی 22سالہ سیاسی سفر کو ملک وقوم کیلئے اصل تبدیلی قراردیدیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قیام کا 22سالہ سیاسی سفر مکمل ہونے کے سلسلے میں سوات میں تحریک انصاف کے خوشی کا اظہارکیا۔ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدر اورمتوقع امیدوار برائے حلقہ پی کے 7این اے 4سعید خان نے کانجومیں ایک تقریب کااہتمام کیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں اورعہدیدارون نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سعیدخان نے 10پونڈ وزنی کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور تحریک انصاف کے استحکام اور چیئرمین عمران خان کی درازی عمرکیلئے خصوصی دعابھی مانگی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعیدخان نے کہا کہ آج سے 22سال قبل عمران خان نے جوپودالگایاتھا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب وہ تناور درخت بن چکاہے اور اس تناور درخت کے سائیے میں لوگ اکھٹے ہورہے ہیں جو اصل تبدیلی کے شروعات ہیں۔
1,818 total views, no views today



