کبل )تحصیل رپورٹر) محکمہ پبلک ہلتھ کی غفلت نے علاقہ سر سینئی میں جانی اور مالی تباہی مچادی ،خاتون جاں بحق کئی افراد زخمی جبکہ برقی الات تباہ ہوگئے متا ثر محلوں میں سید نگر جوگہ اور حاجی آباد کے گھرانے شامل ہیں پولیس نے عمر رشید اور کامران نامی افراد کے خلاف FIRدرج کرلی مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھا نہ کبل کے حدود علاقہ سرسینئی میں پولیس رپورٹ کے مطابق ایک افسوس ناک واقعہ رونما ہوا جب محکمہ پبلک ہلتھ کے مزکورہ افراد عمر رشید ولد محمد رشید سکنہ سرسینئی اور کامران ولد نامعلوم ٹیوب ویل ٹرانسفارمر واپڈا اجازت کے بغیر اتار کر ٹرانسفارمر کے تاریں گیارہ ہزار کے وی HTکے ہیوی لائن LTسے ٹکرانے سے واقعہ رونما ہوا وولٹیج بڑھنے کی وجہ سے مذکورہ محلوں کے متعدد گھرانوں میں آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک خاتون مسماۃ ( ف ) زوجہ شہنشاہ جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی AC کبل اسرار احمد ، تحصیل ناظم حاجی رحمت علی خان ، DSP شیر رحمن خان ، SHO مجیب عالم خان اور ٹی ایم اے عملہ فائر بریگیڈ سمیت پہنچ گیا اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ واقعے سے مذکورہ محلوں میں برقی آلات تباہ ہوگئے جس سے کافی مالی نقصان ہوچکا ہے کبل پولیس کے مطابق پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر عمر رشید اور کامران کے خلاف درج کرلی اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
1,050 total views, no views today



