سیدوشریف شنہ کڑپہ میں کئی دنوں سے ٹرانسفارمر خراب،واپڈاحکام کی لاپرواہی کے خلاف عوام کااحتجاجی مظاہرہ،جلسہ ،جلوس اورنعرہ بازی،سیدوشریف کے علاقہ شنہ کڑپہ کا ٹرانسفارمر کئی دنوں سے خراب ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے
، عوام نے واپڈاحکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی ،واپڈاکی جانب سے مایوس عوام نے رات کے وقت احتجاجی مظاہرہ کیا اور سابق ناظم ڈاکٹرخالدمحمود خالدکی قیادت میں جلوس کی شکل میں واپڈا آفس گئے جہاں پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالدمحمودخالداوردیگر مقررین نے کہاکہ ایم این اے اور ایم پی ایزکیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ وہ ایک چھوٹے سے علاقے کیلئے ٹرانسفارمرکا انتظام نہیں کرسکتے اور جن لوگوں انہیں ووٹ دیاآج ان پر بجلیاں گرارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے روزہ داروں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے مگر ممبران اسمبلی اورواپڈاحکام کو اس کاذرہ بھر احساس نہیں ،انہوں نے کہاکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کی قلت اورمچھروں نے سراٹھاکر رہی سہی کسرپوری کردی ہے ،بعدازاں حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے ،تاہم مظاہرین نے عیدسے قبل ٹرانسفارمر کی خرابی دورکرنے پرزوردیا اورمطالبہ پورانہ ہونے کی صورت میں ہسپتال چوک میں دھرنا دینے اوربجلی کے ماہانہ بل جمع نہ کرا نے کی دھمکی دی
479 total views, no views today


