سوات، سوات میں 2مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعدضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 40تک پہنچ گئی ہے محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر حیدرکے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مینگورہ کے نواحی علاقے سخاچینہ امانکوٹ کے رہائشی دو افرادبیس سال کے حیدرعلی اورترسٹھ سال کے دلبر میں بھی
ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جسے سیدوشریف اسپتال کے میڈیکل بی وارڈمیں منتقل کردیاگیا ہے ترجمان کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افرا د کی تعداد40تک پہنچ گئی ہے اور اس وقت سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ صرف ایک خاتون زیر علاج ہے جبکہ37مریضوں کا کامیاب علاج کئے جانے کے بعداسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق تاحال سوات میں ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔
413 total views, no views today


