سوات،سوات کے علاقے بریکوٹ میں بازار میں فائرنگ،ملزم نے بیٹی کو اغوا کرنے والے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق تھانہ غالیگے کی حدودمیں واقع علاقہ بریکوٹ کے بھرے بازارمیں اشرف گل ولدعبدالمالک سکنہ بونیر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خائستہ مند ولد میاں نذر سکنہ بونیر کو موت کے گھاٹ اتاردیا
،ملزم نے فرار کا راستہ اختیار کیا تاہم پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ،پولیس کے مطابق مقتول نے کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر ملزم کی بیٹی کو اغوا کرلیا تھا ۔
434 total views, no views today
Comments


