سوات، کالام میں شدید برفباری ٹھنڈ اور ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون نے دم توڑ دیا،اتروڑ کے گاؤں سازگل کے رہائشی محمدزرین کی بیوی کو ڈلیوری کیلئے کالام ہسپتال لایا گیا ، راستے بند ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے پیدل چارپائی کے ذریعے خاتون کو ہسپتال پہنچایا ، جہاں پر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ حاملہ خاتون نے دم توڑ دیا،
مقامی لوگوں نے حکومت ، پاک فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ کالام ہسپتال میں طبی سہولیات فوری طورپر فراہم کرے تاکہ پچیس ہزار ابادی پر مشتمل علاقہ کے عوام کی مشکلات کم ہوسکے ،اور یا سڑک کھول دیا جائے تاکہ مریضوں کو مینگورہ لے جایا جاسکے،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ایمر جنسی بنیادوں پر کالام ہسپتال کو فعال یا سڑک نہ کھولا گیا تو بیماریوں سے ہلاکتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا۔
دوسری طرف سوات میں چھٹے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شدید اور مسلسل بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ کالام اور مالم جبہ کا زمینی رابطہ مسلسل پانچویں روز بھی نہیں کھل سکا، لینڈسلائدنگ کی وجہ سے کالام مینگورہ شاہرا ہ تین مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے، جس کی وجہ کالام ، اتروڑ مانکیال سمیت دیگر علاقوں میں غذائی قلت پید اہو سکتی ہے، پاک فوج کے جوان سڑک کھولنے کی کوششیں کررہے ہیں، لیکن مسلسل برفباری کی وجہ سے وہ سڑک کھولنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں،
522 total views, no views today


