سوات، خوازہ خیلہ لنگر روڈ پر واقع آباسین پبلک سکول کے انتظامیہ نے سکول کے بچوں کو موسم گرما کے چھٹیاں دے رکھی تھی۔ اس دوران مالک مکان نے نوٹس دیئے بغیر غیر قانونی طور پر سکول کے بلڈنگ میں اپنے فیملی سمیت گھس کر غیر قانونی طور پر قبضہ جمایا ،
سکول کا سارا سامان اور ریکارڈ اب بھی سکول بلڈنگ کے اندر موجود ہے ، جس کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ سکول کے چھٹیاں4 اگست کو ختم ہونے والی ہیں ، سکول انتظامیہ ، سکول میں داخل سینکڑوں بچوں اور ان کے والدین کو شدید تشویش ہے کہ ان کے بچوں کے مستقل کا کیا ہوگا، عوامی حلقو ں نے انتظامیہ DC سوات ، کمشنر ملاکنڈ ، پاک آرمی اور سیشن جج سوات سے بچوں کی مستقبل کی خاطر مداخلت کی اپیل کی ہے کہ غیر قانونی طور پر سکول بلڈنگ پر قبضہ کرنے والوں کوفوری طور پر بے دخل کرکے عوامی بے چینی ختم کیا جائے ، اور بچوں کے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
432 total views, no views today


