غزہ سٹی: غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 30 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد گزشتہ 27 روز میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 750 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ 27 روز بھی جاری ہے ۔
اتوار کی علی الصبح سے جاری حملوں میں اب تک 30 افراد شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد اسرائیلی بمباری سے جاں بحق افراد کی تعداد 1750 سے تجاوز کرگئی ہے۔ صیہونی وزیراعظم بنجین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو اسرائیل پر حملے کرنے کی ’ناقابل برداشت‘ قیمت ادا کرنی ہو گی۔ حماس کی سرنگوں کا نیٹ ورک تباہ ہونے کے بعد بھی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا غزہ میں آپریشن جاری رہے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے اپنے ایک فوجی ہادر گولڈِن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ہلاک فوجی کی لاش ملنے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔
389 total views, no views today


