سوات ، ضلع سوات میں ڈینگی مچھر نے ففٹی مکمل کرلی، پچاس لوگوں کا خون پینے کے بعد مزید کارروائیوں کیلئے پر تیز کرلئے ، گزشتہ 35 دنوں میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں امانکوٹ ، سخاچینہ امانکوٹ، سیٹھی محلہ اور گل کدہ میں ڈینگی مچھر کی کارروائی جارہی ہے، اس سال ڈینگی مچھرنے پہلی ففٹی مکمل کرلی اور پچاس افراد کو ڈینگی مرض میں مبتلا کرنے
کے بعد مزید لوگوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، سوات کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیدو شریف میں اب تک پچاس افراد کو لایا گیا ہے جن کے خون ٹیسٹ کرنے میں این ایس ون مثبت ایا ، جن کو فوری طبی امداد دی گئی ، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک ہی محلہ سے تیس سے زائد کیسز ائی ہے، سیدو شریف ہسپتال کے مطابق ڈینگی مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے الگ وارڈ قائم کیا گیا ہے، جہاں پر ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
521 total views, no views today


