سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اپنا شعار بنائیں ، سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی نئی عمارت میں تمام آلات مشینری کی تصنیف اور عملہ کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو میڈیکل کالج میں نئی عمارت کی تکمیل کے حوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سیدو گروپ ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو تاج محمد خان نے ہسپتال کے مسائل کے حوالے ضلع ناظم کو بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر سی این ڈبلیو ایکسئین شہاب ، ڈاکٹرز اور ذمہ دار حکام بھی موجود تھے ، ضلع ناظم نے مزید کہا کہ نئی عمارت کے لئے عملہ کی تعیناتی کے حوالے اور دیگر مسائل کے حل کے لئے جلد چیف سیکرٹری سے ملاقات کرونگا مریضوں کے لئے کھل جانے سے عوام کو ریلیف ملے گا اور سوات کے عوامی جدید ہسپتال سے مستفید ہوجائیں گے ، بعد ازاں ضلع ناظم محمد علی شاہ ہسپتال کی نئی عمارت کا دورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان ، سی این ڈبلیوایکسئین شہاب اور دگیر حکام بھی موجود تھے ، سیدو میڈیکل کالج کے لئے ہاسٹل اور ہال ضلعی حکومت کے فنڈ سے تعمیر ہورہی ہے جو تکمیل کے اخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے واضح کیا کہ ہم سوات کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی چاہتے ہیں جس کے لئے ہماری عمل کو شش جاری ہیں ۔
1,298 total views, no views today



