سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے تین امیدوار اگلے الیکشن میں شائد پارٹی کی طرف سے الیکشن نہ لڑسکیں، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اگلے الیکشن کیلئے سوات میں تین حلقوں سے نئے امیدوار الیکشن میں لائیں گے جس میں حلقہ پی کے 3 ، حلقہ پی کے4 حلقہ پی کے 6 شامل ہوسکتے ہیں، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے،تاہم ذرائع کے مطابق ان حلقوں میں نئے چہروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے، جس میں عمر فاروق، شیر رحمان اور محمود زیب کے نام فائنل ہوسکتے ہیں۔
1,759 total views, no views today
Comments



