مٹہ (رحیم خان)صوبائی ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہر صورت میں ہسپتالوں کی اندر مریضوں کی خدمت کو یقینی بنائیں کیونکہ اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت سے زیادہ اچھا کام اور کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے کوشش جاری ہے کہ تمام ہسپتالوں کی ضروریات پوری کی جائے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں ادوایات کو ضرور یقینی بناکر ایمرجنسی میڈیسن ضرور ہونے چایئے مٹہ ہسپتال کے تمام ٹرینرز پر پابندی لگادی گئی کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جایئگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے ایک اچانک دورہ کرنے کی موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس پہلے انہوں نے مٹہ ہسپتال کے تمام وارڈ اور ایمرجنسی سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کیا اور ہسپتال کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی اس موقع پر ہسپتال میں جاری کام پر بھی بات چیت ہوکر انہوں نے جاری کام کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ڈی ایم ایس ڈاکٹر عبدالوکیل اور دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف بھی موجود تھے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ صوبائی محکمہ صحت بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ وہ صوبے کی تمام ہسپتالوں کی ممکن ضروریات کو پوری کریں انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنے ڈیوٹی کو یقینی بناکر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتر خدمت کریں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے انتظامیہ ایمرجنسی میں ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں انہوں نے اس موقع پر ہسپتال میں کام کرنے والے ٹرینرز پر بھی پابندی لگانے کی احکامات جاری کردی اخر میں انہوں نے ہسپتال کی کاکردگی کو تسلی بخش قرار دی ۔
1,284 total views, no views today



