بریکوٹ، یو سی شموزئی کے علاقہ ملک آباد کے بااثر خاندان شاہ نواز خان نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے ناطہ توڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ہم اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور جھوٹ کی سیاست سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ ہمارے علاقے کے ٹرانسفارمر جو کہ کئی ہفتوں سے خراب پڑا تھا
جو کہ بعد میں اے این پی کے کارکنوں نے ٹھیک کرایا جس پر پاکستان تحریک انصاف پی کے82 علاقہ شموزئی کے عہدیداروں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی نے ٹھیک کرایا جو کہ سفید جھوٹ کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں کے ساتھ جھوٹ بولنا اچھا نہیں لگتا اور ہم جھوٹی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی اصولی جماعت ہے اور انشاء اللہ ہم ان کے ساتھ مرتے دم تک رہیں گے۔
426 total views, no views today


