مینگورہ،سوات کے علاقہ کشورہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل حماد رضا تھے ، تقریب گورنمنٹ ہائی سکول کشورہ میں منعقد کی گئی ، جس میں طلباء کے علاوہ والدین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے
اور خصوصی تقاریر پیش کی، جس سے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل حماد رضا نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا ہے اور الحمد اللہ پاکستان اس وقت دنیا کی ایک مضبوط قوت بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قوم دہشت گردی سے نبرد آزما ہے اور انشاء اللہ ہمارا یہ عزم ہے کہ پاکستان کو پر امن اور مستحکم ملک بناکر ہی دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں قیام امن کے بعد تعمیر و ترقی اور بحالی کے کاموں میں حصہ لے رہی ہے اور انشاء اللہ قوم کے ساتھ ملکر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا یا جائیگا ، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیں تاکہ مستقبل میں وہ پڑھ لکھ کر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال لے ، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے بچوں میں ا نعامات تقسیم کئے ۔
اسی طرح ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں جشن آزادی پورے شایان شان طریقے سے منایا گیا ، اور سکولوں میں بچوں نے ملی نغمے ، قومی ترانہ اور خاکے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
جشن آزادی کے موقع پر تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں انجمن تحفظ ماحولیات (ای پی ایس) اورپاکستان غربت مکاؤفنڈ(پی پی اے ایف)کے زیر اہتمام پر وقار تقاریب منعقد ہوئیں جن میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن بانڈی کے ارکان و کارکناں، سکول کے بچوں اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے 14اگست1947ء کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ تقریب میں سکول کے بچوں کے درمیان جشن آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلے ہوئے اور ملی نغمے گائے گئے۔ اس موقع پر ای پی ایس کے پراجیکٹ منیجر سید زرین شاہ نے پاکستان کی آزادی کیلئے قربانی دینے والے شہداکو خراج عقیدت پیش کی۔تقریب کے آخر میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین زڑہ ورخان اور حاجی اکبر نے بچوں میں نقد انعات تقسیم کیے جبکہ تقریب کے اختتام پر آزادی واک کیاگیا۔
624 total views, no views today


