مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)جنرل الیکشن ہونے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا خدشہ ، خیبر پختونخواہ میں ایک مخصوص جماعت کو فائدہ اور اقتدار میں لانے کیلئے بڑے پیمانے پر پری پول رینکنگ کا آغاز کردیا گیا ،سابقہ حکومت کے چہیتے تاحال اپنی سیٹوں پر برا جماں ہیں، جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے حمایتی یافتہ تقریباً 50 اعلیٰ آفسران کی خدمات وفاق کے حوالے کردئیے گئے ہیں ، جبکہ خیبر پختونخواہ میں ایسا نہیں کیا گیا ، جہاں انتخابات ہوتے ہیں ، سکول ، ڈسپنسری، کالجز، اور ہسپتال تو اُن کے سربراہان سیکرٹری ہیلتھ ، سیکرٹری ہائی ایجوکیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن کو تبدیل نہیں کیا گیا ، جبکہ جس نے پیسہ خرچ کرنا ہوتا ہے ، سیکرٹری خزانہ بھی عہدے پر موجود ہے ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری بھی اپنی سیٹ پر موجود ہے ، سابقہ حکمرانوں کی آشیر باد رکھنے والی یہ ٹیم موجود ہے ، جبکہ تبادلوں کا یہی صورتحال ہے کہ ایک ڈی سی کو اُٹھا کر دوسرے ضلع میں ڈی سی بنانا ٹرانسفر نہیں ہوتا، ان سب کے ماسٹر مائنڈ کو دوبارہ اُن افراد کو حکومت میں لانے کے بعد دوبارہ اہم منصب مل جائیگا، ۔
1,311 total views, no views today



