سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) این اے4کے امیدوربرتھانے باباجی کا فرزند الحاج سردار گجر کے حق میں دستبر دار ،سردار شہزاد گجر کی پوزیشن مستحکم ، گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور این اے چار سوات 3 سے امیدوار قومی اسمبلی ممتاز عالم دین حضرت مولانا حفیظ الرحمن ( فرزند برتھانے بابا جی ) متحدہ مجلس عمل کے متوقع امیدوار الحاج سردار شہزاد گجر کے حق میں دستبردار ہوگئے ، جس سے شہزاد گجر کی پوزیشن مستحکم ہوگی ، اس موقع پر شہزاد گجر نے میڈیا کو بتایا کہ برتھانے باباجی خاندان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرکے میرے حق میں اپنے امیدوار کو دستبردار ہونے کا اعلان کیا ۔
1,386 total views, no views today
Comments



