شانگلہ (سوات نیو ز ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر شانگلہ تاشفین حیدر نے تحصیل الپوری کی یوسی لیلونئی میں بی ایچ یو شاہ لزارہ کے گراونڈ پر کھلی کچہری لگائی اس موقع پر مختلف محکموں کے ضلعی سربرا ہان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر الپوری ،ڈی ایس پی الپوری،انجمن تاجران کے عہدیدار ، بلدیاتی نمائندے اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے تعلیم،صحت،آبپاشی ۔آبنوشی اور بجلی کے وولٹیج سمیت مختلف شعبوں اور محکموں سے متعلق اپنے مسائل و مطالبات پیش کئے۔ ان میں بیشتر مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی سی نے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل ومطالبات کے مناسب ازالے کیلئے مناسب سطح پر کاروائی کا یقین دلایا۔ لوگوں نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
1,062 total views, no views today



