خوازہ خیلہ(سوات نیوزڈاٹ کام) الیکشن 2018 ء کے کسی بھی امیدوار نے علاقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تو انہیں کامیاب بنائینگے ، یوسی کوٹنئی ، الیگے،دوکڈو کے رہا ئشی عمائدین اور سیکڑوں لوگوں کا پریس کانفرنس سے خطاب خوازہ خیلہ کے یونین کونسل کوٹنئی کے دور افتادہ علاقے الیگے، دوکڈوسے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ اور سینکڑوں لوگوں کے موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہمارے ابا واجداد مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنا رہے ہیں ، جبکہ ہمارے علاقے کو ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیر باچا خان، شیر علی خان ، عمرین باچا ، خان زاد، افرین ، گل وہاب ، مطیع الرحمان ، ناصر علی خان و دیگر نے کہا کہ علاقے کے معززین اور عوام نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ متعدد مرتبہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور منتخب اراکین نے وعدے کئے لیکن ہمارے علاقے کے مسائل حل کرنے میں کوئی بھی مخلص نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ یہاں کے مکین انتہائی کمسپرسی کے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہاں روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، جبکہ یہاں پر سکول نہ ہونے کے وجہ سے بچے سکول جانے سے محروم ہے ، پینے کے صاف پانی اور گلی کوچوں کے پختگی کی بھی بہت ضرورت ہے ، انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں کے الیکشن 2018 ء کے امیدواروں پر واضح کیا کہ جو بھی سیاسی پارٹی ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرکے ہمارے ساتھ حلف نامہ کرینگے تو علاقے کے تمام لوگ متفقہ طور پر ان کو ووٹ دینگے ، اور اگر سیاسی پارٹیاں مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمیں مطمین نہیں کرسکتا وہ ووٹ مانگے یا کمپنگ کیلئے ہمارے علاقے کا رخ نہ کریں ۔
1,778 total views, no views today



