لاہور: نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے لیے ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ایک ٹیم میں 6 سے 7 نیب کے اہلکار ہوں گے جب کہ پولیس کی مدد الگ ہوگی، نیب ٹیم میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے کے افسران سمیت نیب آئی اینڈ ایس کے اہلکار بھی شامل کیے جائیں گے۔ مشاورت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز شریف کی متوقع لاہور آمد پر انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کرنے کے بعد حج ٹرمینل سے باہر لانے پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب ہیڈکوارٹر لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دینے پر غور کیا گیا، نیب کی 2 ٹیمیں اسلام آباد جب کہ 2 لاہور ایئر پورٹ پر تعینات کرنے پر مشاورت کی گئی۔
1,402 total views, no views today



