سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ25جولائی کوفیس بکیوں اورعملی اقدامات اٹھانے والوں کے مابین مقابلہ ہوگا، ملاکنڈڈویژن پرکئی جماعتوں کے امیدواروں نے حکمرانی کی ہے مگرعوام کے مسائل کوہمیشہ طاق نسیاں میں رکھاگیاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے مینڈیٹ لئے بغیر اس خطے کیلئے جوقربانیاں دی ہیں واس خطے کی تاریخ میں طلائی حروف سے لکھی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتروڑ،گبرال،کنئی،اوشو،مٹلتان، کالام میں بڑے بڑے سیاسی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرہزاروں افرادنے دیگرسیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرپاکستان پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ14جولائی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاں شہبازشریف شانگلہ اورسوات میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے اورملاکنڈڈویژن کی ترقی اوریہاں کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ترقی کا منشورپیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کاموقع دیاتو اتروڑ،گبرال،کنئی،اوشو،مٹلتان، کالام کوحقیقی معنوں میں سیاحت کامقام بنائیں گے اورسیاحت کوفروغ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ کمراٹ اورمذکوہ علاقوں کولنک کرنے کیلئے عالمی معیارکے مطابق شاہراہ تعمیرکی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ کالام کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکی خاطر11ارب روپے کی لاگت سے بحرین کالام روڈکی تعمیر پر اللہ تعالیٰ اوراپنے قائدمحمدنوازشریف کاشکرگزارہوں،منصوبے پرکام برق رفتاری سے جاری ہے اس کے ثمرات عوام تک بہت جلدپہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین خاطرجمع رکھیںآئندہ وزیراعظم محمدشہبازشریف ہوں گے اورخیبرپختونخواسمیت دیگرصوبوں میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی،عمران خان کی سیاست شیخ چلی کاخواب جس کی تعبیرکی تکمیل مشکل نہیں ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک اور عمران خان کی بکاوسیاست کو عوام نے مسترد کردیاہے ،عوام نے فیصلہ دے دیاہے کہ ملک کی تیز ترترقی کیلئے،معیشت کے استحکام،عوام کی فلاح وبہبوداورامن کے قیام کوممکن بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت ناگزیرہے۔
1,390 total views, no views today



