سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)تاجر برادری نے شہباز شریف کی حمایت کا بھر پور اعلان کیا ،میاں محمد شہباز شریف کو کامیاب بنانے کا عزم ، 25جولائی کو سواتی عوام شہباز شریف کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عبدالرحیم ، سٹی صدر سید صدر صادق عزیز باچہ نے مینگورہ میں شہر میں این اے تھری کے انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ہی سواتی عوام کے لئے ترقیاتی کام کرسکتے ہیں ، اس سے قبل سواتی عوام نے مختلف نعروں پر ووٹ دیئے تھے جس کے نتیجے میں کسی بھی پارٹی نے سواتی عوام کو مایوسی کے سیوا کچھ نہیں دیا ہے ، تاجر برادری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کوخوش امدید کہااور عوام میں کافی جوش و خروش پایاگیا ، سواتی عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میاں محمد شہباز شریف ہی سوات میں تبدیلی لائیں گے اور اسی جزبے کے بنیاد پر ہم سب ملکر 25جولائی کو میاں محمد شہباز شریف کو کامیاب بنائیں گے ۔ اس موقع پر سٹی یوتھ صدر ظہور احمد ، جنرل کونسلر نثار احمد ، جیولرز ایسو سی ایشن کے صدر سجاد زرگر ، آیاز باچہ ، نورخان اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
1,478 total views, no views today



