ڈی آئی خان: تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام خان گنڈاپور سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈاپور انتخابی مہم کے لیے جیسے ہی گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھے اسی دوران حملہ آور نے ان کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ گنڈا پور، سابق ناظم یو سی درابن نجیب شاہ اور ڈرائیور رمضان بھی زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
1,106 total views, no views today



