سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 25جولائی2018کے انتخابات صرف انتخابات نہیں بلکہ نظریات کی جنگ ہے اور اس جنگ میں متحدہ مجلس عمل کامیابی حاصل کریگی۔ نشاط چوک مینگورہ میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو نئے پاکستان کے نہیں بلکہ اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے اور پاکستان کے غیور عوام 25جولائی کو اسلامی پاکستان کے حق میں ووٹ دیکر ثابت کردیں گے کہ پاکستانی سیکولر پاکستان نہیں بلکہ اسلامی پاکستان چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں آئیندہ حکومت ایم ایم اے کی ہوگی اور جس طرح سابق دور میں ایم ایم اے نے اس صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا 25جولائی کے بعد بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر سودی اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرکے غیر منصفانہ ٹیکسوں کا فرسودہ نظام ختم کریں گے اور ایسا نظام لائیں گے جس میں امیر و غریب کے لئے ایک قانون ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے5کے سابق درویش ایم پی اے محمد اامین نے سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے جس کی وجہ سے سوات کے عوام نے ان کو خادم سوات کا خطاب دیا اور کل25جولائی کو پی کے 5کے عوام محمد امین اور این اے 3کے عوام شیخ الحدیث و شیخ القران مولانا زرداد بابا جی کے فرزند مولانا حجت اللہ کے حق مین ووٹ دے کر اپنے لئے خادمین کا انتخاب کریں گے۔ جلسہ سے پی کے 5سے ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین اور این اے 3سے متحدہ علمائے سوات کے متفقہ امیدوار مولانا حجت اللہ نے بھی خطاب کیا ۔
974 total views, no views today



