سوات (سوات نیوزڈا ٹ کام)ضلع شانگلہ میں کل 25جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام اور امن و امان کو بر قرار رکھنے کی غرض سے ڈی سی شانگلہ وڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تاشفین حیدر نے ضلع بھر میں دفعہ144نافذکیا ہے۔ اس حکم کے تحت ضلع شانگلہ میں24جولائی سے 30جولائی تک ڈبل سواری ،گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال ،ہوائی فائرنگ ،اسلحے کی نمائش ،کسی بھی پولنگ سٹیشن میں موبائیل فون کے استعمال ،24جولائی سے 28جولائی تک افغان شہریوں کی نقل وحرکت ،25جولائی کو کسی مردکے زنانہ پولنگ سٹیشن میں داخلے ، غیر متعلقہ ووٹروں کے پولنگ سٹیشن میں داخلے اور 25جولائی سے 30جولائی تک کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حق میں کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور اس کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
1,200 total views, no views today



