کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 22 افراد شہید جبکہ 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں 22 افراد شہید جب کہ 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ترجمان سول اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعے میں 22 افراد شہید ہوئے ہیں جب کہ 28 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔ شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
1,454 total views, no views today



