سوات (وقار سواتی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیا ،فضل حکیم خان نے ملک بھر میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد بھی دی ،ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما افتخار احمد بھی موجود تھے ، ملاقات کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور خصوصا ضلع سوات کے عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے اس صلہ پورے ملک کے عوام کو جلد ہی ملے گا ۔مرکز اور صوبے میں جلد پی ٹی آئی حکومتیں بنا کر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے،سوات سمیت پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ اد اکرتا ہوں جنہوں نے منافقت اور لالچ کی سیاست کو ٹکرا کر کرپٹ سیاستدانوں اور لالچی سیاستدانوں کو تاریخی شکست دی ۔انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دینگے ۔عمران خان کا ہر فیصلہ من وعن قبول ہے ،خان صاحب کے ہر فیصلے پر ہم لبیک کہتے ہیں ،انشاء اللہ صوبے اور مرکز میں حکومتیں بنا کر نئے پاکستان میں پاکستان کی ہر شہری کے خدمت کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی حکومت سے عام عوام کو جلد ہی ریلیف مل جائیگا اور ہر شہری کو بنیادی سہولیات دی جائینگے ۔
1,574 total views, no views today



