سوات،سوات کے بالائی علاقوں میں پانچ روز تک جاری رہنے والی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا،تاہم سردی کی شدت برقرارہے ،سوات کی وادی کالام ،مالم جبہ،میاندم،بحرین،اتروڑ،مہو ڈنڈ،اوشو،مرغزار اور شانگلہ ٹاپ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری اور مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں جاری رہنے والی بارش کا سلسلہ پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد تھم گیا ہے
،وادی مالم جبہ اور کالام سمیت دیگر بالائی علاقوں میں 6سے 7فٹ تک جبکہ پہاڑوں پر 10فٹ تک برفباری ہوئی ہے جس کے باعث مالم جبہ اور کالام روڈ زٹریفک کے لئے بند ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد کی آبادروڈز کی بندش کی وجہ سے متاثر ہے اور ان علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ،مریضوں کو بھی سخت مشکلات کاسامنا ہے اور شہری مریضوں کو چارپائیوں اورکندھوں پر لاد کر کئی کئی کلومیٹر تک پیدل لے جانے پر مجبورہیں،مقامی شہریوں نے حکومت سے روڈز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ،دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سوات سیدامتیازحسین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سوات بھر میں مشینری شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے اور تمام شاہراہیں ٹریفک کے لئے بحال کردی جائیں گی ۔
430 total views, no views today


