سوات(خورشید علی )تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ محمودخان کی رہائش گاہ پر کارکنوں کی بڑی تعداد میں امد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، کارکن روائتی موسیقی پر رقص اور بھنگڑے ڈال رہے ہیں، ہر طرف لوگوں کی طرف سے مبارکبادیں جاری ہیں، کارکنوں نے خوشی میں اتش بازی بھی شروع کردی ہے۔
سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنا بڑا عہدہ دیا گیا ہے، اس سے قبل اس وادی سے نہ تو کوئی سینئر وزیر مقرر ہواہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ کا عہدہ دیا گیا ہے، تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ اس علاقہ سے وزیر اعلیٰ کو نامزد کیا ہے
2,077 total views, no views today
Comments



