سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات میں جشن ازادی کی تقریبات پورے جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی، ضلع بھر میں ریلیاں بھی نکالے گئے ، تاہم ضلع بھرمیں ہونے والے کسی بھی تقریب میں کوئی ممبرقومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت نہیں کی، یہ پہلا دفعہ ہوا ہے کہ ممبران صوبائی وقومی اسمبلی جشن ازادی کی تقریب میں شریک نہ ہوسکیں، ذرائع کے مطابق سوات سے منتخب تین قومی اور 8 صوبائی اسمبلی کے ممبران پشاور اور اسلام اباد میں ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں، اور انہوں نے سوات میں ہونے والے تقریبات میں شرکت نہیں کی، جس پر پی ٹی ائی کارکنوں اور سوات کے عوام نے افسوس کا اظہار کیا ۔
944 total views, no views today
Comments



