سوات،چوری کے مقدمے میں ملوث منشیات کا عادی ملزم والد نے نشے کی حالت میں پولیس اسٹیشن لایا تو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا،ذیادہ نشہ کرنے کے باعث جانبر نہ ہوکر اسپتال میں دم توڑدیا ،باپ نے بیٹے کی موت کو اس کاانجام قراردیدیا ،مینگورہ کے نواحی علاقے رحمن آباد قمبر میں چوری کی وارادت میں مبینہ طور پر ملوث ملزم حضرت علی سکنہ اینگروڈھیرئی کو
اس کا باپ اکبرعلی اوربھائیوں نے نشے کی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا ،ڈی ایس پی مینگورہ سٹی یوسف علی خان کے مطابق پولیس نے ملزم کو نشے کی حالت میں دیکھ کر والدکے ہمراہ اسپتال منتقل کردیا لیکن وہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا ،انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں جوڈیشنل انکوائری کی جائے گی ۔
522 total views, no views today
Comments


